اسرائیل اور مراقش کے 3 معاہدے

   

رباط : اسرائیلی وزیرخارجہ یایئر لاپیڈ کے تاریخی دورہ مراقش کے موقع پر دونوں ممالک نے تین معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے ان معاہدوں میں سیاسی مشاورت، ہوا بازی اور ثقافت میں قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے معاہدوں پر دستخط کے بعد کہا کہ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کی اگلی نسلیں بہرہ ور ہوں گی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں گزشتہ برس دسمبر میں اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے بعد مراکش وہ چوتھی عرب ریاست تھی، جس نیگزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے کی راہ اپنائی۔