اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی اعضاء چرائی گئی نعشیں غزہ لائی گئی

   

غزہ : غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم جاری ہیں ۔ اسرائیل سے ایک ٹرک میں 80فلسطینیوں کی نعشیں جنوبی غزہ لائی گئیں ۔ تمام شہداء کی رفح میں اجتماعی تدفین کردی گئی ۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ نعشوںکی بے حرمتی کی گئی ہے جبکہ نعشوں سے اعضاء بھی چرائے گئے ہیں ۔ فلسطینی حکام کی جانب سے نعشیںکن فلسطینیوں کی ہیں اور وہ کیسے مرے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ روز 100سے زائد حملے گئے ۔ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی ۔ اسرائیلی حملوں میں ایک روز میں 240 سے زیادہ فلسطینی شہید کردیئے گئے ۔ شہداء کی مجموعی تعداد 20ہزار 9سو سے زیادہ ہوگئی ۔