اسرائیل : شہری حدود میں ڈرون چلانے کی اجازت

   

یروشلم: اسرائیل کی ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کی وزارت نے شہری فضائی حدود میں کام کرنے کے لیے بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی (یو اے وی) کے لیے ملک کی پہلی سند کا اعلان کیا۔ اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چہارشنبہ کے روز ہرمیز اسٹار لائنر کے بغیر پائلٹ کے سٹم کو سرٹیفیکیشن جاری کیا، جسے اسرائیلی دفاعی الیکٹرانکس کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے تیار کیا ہے ۔ اسرائیلی ٹرانسپورٹ اور روڈ سیفٹی کی وزیر میراو میکیلی نے کہا ‘‘مجھے فخر ہے کہ اسرائیل پہلا ملک بن گیا ہے جس نے زراعت، ماحولیات، جرائم کے خلاف لڑائی، عوام اور معیشت کے فائدے کے لیے یو اے وی کو کام کرنے کی اجازت دی ہے ’’۔ اس تجویز کی منظوری سے ایلبٹ کے ڈرون کو شہری فضائی حدود تک محدود رہنے کے بجائے کسی بھی دیگر شہری طیارے کی طرح سویلین فضائی حدود میں پرواز کرنے کی اجازت ملے گی۔