پریٹوریا : جنوبی افریقہ نے اسرائیل کی غزہ میں امداد کی رسائی روکے جانے کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امداد کی رسائی روکنا قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔جنوبی افریقہ کی حکومت نے کہا ہے کہ 620 یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کرنا بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔جنوبی افریقہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بھی اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے کے حوالے سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے۔
معاہدہ کی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے:میکرون
پیرس : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ روس یوکرین امن معاہدیکی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے۔ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طورپرہوگی۔میکرون نے مزید کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کو نیا ٹیرف نافذ نہ کرنے کیلئے قائل کروں گا، یورپی مصنوعات پر امریکی محصولات کا منصوبہ ناقابل فہم ہے۔