اسرائیل غزہ پرفضائی حملوں سے الجزیرہ کوخاموش نہیں کراسکتا

,

   

قطر کے ملکیتی الجزیرہ ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے اس کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔الجزیرہ نے غزہ شہر میں کثیرمنزلہ الجلاء ٹاور پر اسرائیل کے تباہ کن فضائی حملے کے بعد بیان جاری کیا ہے۔اس حملے میں ٹاور کی تعمارت آناً فاناً ہی زمین بوس ہوگئی ہے۔الجزیرہ کے یروشلیم میں بیوروچیف ولید العمری نے کہا ہے کہ ’’یہ واضح ہے جنھوں نے یہ جنگ مسلط کی ہے، وہ نہ صرف غزہ میں تباہی اور موت کو پھیلانا چاہتے ہیں بلکہ وہ اس میڈیا کو بھی خاموش کرنا چاہتے ہیں جو غزہ میں رونما ہونے والے واقعات کا شاہد ہے،ان کی سچائی کو رپورٹ کررہا ہے اور ان کے دستاویزی شواہد اکٹھے کررہا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘انھوں نے کہا کہ ’’اسرائیلی فوج کا یہ جرم بھی اس کے غزہ کی پٹی میں مرتکبہ سلسلہ وار دیگرجرائم میں سے ایک ہے۔‘‘الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ کثیرمنزلہ عمارت کی فوٹیج نشر کی ہے۔اس میں اس کا ملبہ ادھر ادھر بکھرا پڑا ہے اور ہرطرف دھواں اور گرد نظرآرہی ہے۔