تل ابیب، یکم ؍جولائی (یو این آئی) اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر کی رقم خرچ کرچکا ہے ، اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ میں 46.5 ارب ڈالر پھونک ڈالے ۔امریکی ادارے کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کو سب سے زیادہ رقم امریکہ نے دی، اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہیکہ امریکہ نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی ساز و سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحہ کی فراہمی کیلئے دیئے ۔عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ امریکہ کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائیوں اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔