تل ابیب: اسرائیلی اخبار ’’ معاریو‘‘ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کی متعدد وزارتوں نے حال ہی میں خفیہ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ ایران پر ’’ بغیر پیشگی انتباہ‘‘ اسرائیلی حملے کے امکان پر بات چیت کی جا سکے۔ اسرائیلی ذرائع نے وضاحت کی ہیکہ اندازوں سے پتہ چلتا ہیکہ اگر حملہ کیا جاتا ہے تو نامعلوم مدت کیلئے لڑائی کا ایک دور شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس میں ممکنہ طور پر 700 کلو گرام تک کے ہزاروں بھاری میزائلوں کا اسرائیل پر گرنا بھی شامل ہے۔ لڑائی کے اس طرح کے دور کی تیاریوں میں تمام 10 ہزار سے زیادہ عوامی پناہ گاہوں کو فوری طور پر کھولنا، انفراسٹرکچر کی تیاری، مختلف ضروریات کو پورا کرنا، انخلا کے علاقوں کی نشاندہی کرنا اور ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل ہے۔