اسرائیل نے انروا کو 48 گھنٹوں کا وقت دیا

   

تل ابیب: اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کو آپریشن بند کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کا وقت دے دیا ہے ، جبکہ امریکہ نے امدادی تنظیم پر پابندی کی حمایت کر دی۔ فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، نیویارک میں اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے سربراہ بھی شریک ہوئے ۔ اسرائیل انروا پر فلسطینیوں کیلئے امدادی کاموں کو بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھا رہا ہے ، اسرائیل نے انروا کو آپریشن بند کرنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دے دیا ہے ، جبکہ غزہ جنگ کے دوران پہلے ہی اسرائیل انروا پر پابندی لگا چکا ہے ۔فلپ لازارینی نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی جمعرات سے شروع ہونے والی ہے ۔ اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو نقصان ہوگا، اس سے غزہ کی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ، اسرائیل پہلے ہی انروا کے تمام رابطے کاٹ چکا ہے اور اب مسائل میں اضافہ کر رہا ہے اور فلسطینیوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔