اسرائیل نے بحیرہ احمر سے داغے گئے میزائل کو روکدیا

   

تل ابیب: اسرائیل نے یمن سے بحیرہ احمر میں ایلات کی طرف داغے گئے میزائل کو روک دیا ہے ۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتہکے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے یمن سے جنوب مشرقی اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو روک دیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق، بحیرہ احمر کے جنوب میں واقع شہر ایلات اور وادی عربۃمیں میزائل لانچ ہونے کے بعد سائرن فعال کر دیا گیا ۔ میزائل کو اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔