اسرائیل نے تجاویز کا جواب منفی میں دیا مذاکرات کی ناکامی کا وہی ذمہ دار:حماس

   

دوحہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہماری شرائط کا منفی جواب دیا ہے۔حماس کے ایک ذمہ دار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کی تجاویز کا اسرائیل نے ثالثوں کے توسط سے منفی جواب دیا ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات میں شامل ثالث برادران نے منگل کی رات ہمیں اطلاع دی کہ اسرائیل کا جواب منفی میں دیا گیا ہے۔ان کے مطابق، یہ ایک عمومی نوعیت کا منفی رد عمل تھا ،حماس کے مطالبات اور تجاویز کے حوالے سے جواب ہی نہیں دیا ہیگویا یہ اسرائیل کے پیچھے ہٹ جانے کے معنوں میں آتا ہے۔ اسامہ حمدان نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ دار ہے اگر یہ پیچھے نہ ہٹتے تو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہو جانا تھی، یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی بھی رہا ہو جاتے اور غزہ میں جنگ بندی بھی ممکن ہو جاتی۔