اسرائیل نے غزہ کوکورونا ویکسین کی 50 ہزار خوراکوں سے محروم کردیا

   

غزہ : فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے عوام کورونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکوں سے محروم ہوگئے ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گذرگاہ پر رملہ سے آنے والے سامان کو روک لیا۔ اس سامان میں کورونا کی فائز ویکسین کی پچاس خوراکیں بھی شامل تھیں جو اپنے مقررہ وقت پر غزہ نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ ویکسین ضائع ہوگئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ضائع ہونے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی گئی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کو کورونا ویکسین سے محروم کرنا چاہتا ہے۔