تہران: ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے سے ہمیں صرف ایک چیز روک سکتی ہے اور وہ غزہ میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوجاتے ہیں تو ایران اپنے اسرائیل پر حملے کے منصوبے کو روک سکتا ہے۔ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ اگر غزہ میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں یا اسرائیل مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے رہا ہے تو حزب اللہ جیسے اپنے اتحادیوں کی مدد سے اسرائیل پر براہ راست حملہ کردیں گے۔