اسرائیل کا امارات میں سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ ،رئیل اسٹیٹ پر نظر

   

دُبئی:متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اگست میں امن معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے امارات کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ امارات کی مارکیٹس میں اسرائیلی فوڈ پراڈکٹس اور دیگر ساز و سامان بھی فروخت ہونے لگا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی سرمایہ کاروں نے امارات کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر بھی نظریں جما لی ہیں اور آئندہ چند ماہ کے دوران امارات میں بہت سی پراپرٹی خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔امارات میں اسرائیلی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اسرائیل نے اہم اعلان کر دیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق خلیجی ریاستوں سے سرمایہ کاری کے حصول اور عرب دنیا سے معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے ابوظبی میں اقتصادی ناظم العمور کا دفتر کھولے گا۔اسرائیل کی وزارت برائے اقتصادی امور نے منگل کے روز ابوظبی میں اقتصادی اتاشی کا دفتر کھولنے اور اویاد تامیرکواقتصادی اتاشی مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔