اسرائیل کی بمباری میںمسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

   

غزہ : غزہ میںاسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں شیخ یوسف کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں وہ شہید ہوگئے جبکہ ان کے ارکان خاندان زخمی ہوئے ہیں۔ 68 سالہ شیخ یوسف 2005 سے 2006ء تک فلسطین کے وزیر مذہبی امور بھی رہے تھے۔ مسجد اقصیٰ کے سابق خطیب کی شہادت پر اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔