اسرائیل کی مالی مددروکی جائے ،امریکی شہریوں کا مطالبہ

   

واشنگٹن: امریکہ میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 38 فیصد امریکی اسرائیل کو جنگی مجرم اور نسل پرستی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس کی مالی معاونت روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم بتسلیم کے فراہم کردہ اعدادو شمار میں بھی اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔