اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کا اتحاد

,

   

اسلام کو کمزور کرنے کی سازش : علی القرہ داغی
بغداد : بین الاقوامی یونین برائے علمائے دین کے سکریٹری جنرل الشیخ علی القرہ داغی نے کہا کہ اسلام کو کمزور کرنے اور مسلمانوں کو تعلیمی ، سماجی ، معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کرنے کی نیت سے اب تک کئی محاذوں پر کوششیں ہوتی رہی ہیں ۔ اب ایک نئی کوشش ابراہم فیتھ کے عنوان سے شروع کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ اور ممالک کی یہ دوستی اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کا موجب بنے گی ۔ یو اے ای ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدوں کو امریکی سرپرستی میں ابراہم اکارڈس پیس اگریمنٹ کا نام دیا گیا ہے ۔