ادے پور: راجستھان پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 7 جنوری کو ادے پور میں منعقد ہونے والے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر، لائبریرین اور فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرس ایگزام 2023 میں 25 ہزار 320 امیدوار حصہ لیں گے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ایڈمنسٹریشن اور ایگزامینیشن کوآرڈینیٹر شیلیش سورانا نے بتایا کہ یہ امتحان 7 جنوری کو دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک منعقد ہوگا۔ اس کے لیے 81 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہر کمرے میں 24 امیدواروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔