اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کا ’’آزادی مارچ‘‘ احتجاج ختم

   

٭ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت کے خلاف منظم کردہ ’’آزادی مارچ‘‘ کل ختم کردیا گیا۔ اس مارچ میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا تھا۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ ’’بی پلان‘‘ کے حصہ کے طور پر ضلع اور صوبہ کی سطحوں پر احتجاج منظم کئے جائیں گے جن میں راستہ روکو احتجاج بھی شامل ہے۔ احتجاج کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔