نئی دہلی: نیدرلینڈز کے وزیراعظم ملعون گیرٹ وولڈرز نے کہا کہ انہوں نے ملعون نوپور شرما کو حمایت کا ذاتی پیغام بھیجا ہے۔ ایکس پر کہا کہ وہ مستقبل میں ہندوستان کے دورہ کے موقع پر نوپور شرما سے ضرور ملیں گے۔ اسلام دشمن وولڈرز نے گزشتہ سال نیدرلینڈز کے انتخابات میں حیران کن طور پر کامیابی حاصل کی تھی اور وہ وزیراعظم منتخب ہوا۔بی جے پی کی ایک معطل ترجمان معلون نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرکے کروڑوں مسلمانوں کو دلی تکلیف پہنچائی تھی، جس کے بعد 2022 میں معلون خاتون سیاستداں کے خلاف بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کو لیکر کئی تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ اس خبر سے متعلق ایک محاورہ بھی وائرل ہوگیا ہے۔