اسلام قبول کرنے کیلئے کبھی مجبور نہیں کیا :شیزان

   


ممبئی۔ گرفتار اداکار شیزان خان کے اہل خانہ اور ان کی قانونی ٹیم نے آنجہانی اداکارہ تیونشا کی والدہ ونیتا شرما کے الزامات پر جواب دیا اور کہا کہ انہوں نے تیونیشا شرما کو کبھی بھی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ شیزان خان کی بہنیں فلک اور شفاز اور ان کے وکلاء نے 30 دسمبرکو ونیتا شرما کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ وہ اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کر رہے تھے، اور یہ کہ اس نے ان کی خواہش کے خلاف حجاب پہننا شروع کر دیا تھا۔ خانز نے نشاندہی کی کہ تیونشا کی حجاب پہنے کی وائرل تصویر دراصل ان کے شوکی شوٹنگ کی تھی، علی بابا: داستانِ کابل، جو اس وقت وسائی میں شوٹ ہو رہی ہے، جہاں وہ (تیونشا) دسمبر کو مردہ پائی گئی تھیں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے خان خاندان نے کہا کہ اس کے برعکس ونیتا شرما تیونشا کوکام کرنے پر مجبور کر رہی تھیں حالانکہ وہ بچپن میں ہونے والے صدمے کی وجہ سے ذہنی تناؤکا شکار تھی۔