اسمبلی اجلاس کا وقفہ کے بعد آج احیاء

   

حیدرآباد /13 ستمبر ( سیاست نیوز ) ریاست اسمبلی کا اجلاس 4 دن کے وقفہ سے بعد ہفتہ 14 ستمبر کو دوبارہ شروع ہو رہا ہے جو 22 ستمبر تک کسی تاخیر کے بغیر جاری رہے گا ۔ 9 ستمبر کو اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تھا ۔ اس دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں اور وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کونسل میں بجٹ پیش کیا تھا ۔ ہفتہ کو بجٹ پر مباحث کا پہلا دن رہے گا جبکہ اتوار 15 ستمبر کو دوسرے دن بھی مباحث ہوں گے ۔