اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی ملاقات

   

ممبئی: مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے27 فروری سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے موقع پر اتوار کو ممبئی میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار کے ہال میں میٹنگ کی۔قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اجیت پوار، قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف امباداس دانوے ، سینئر لیڈر چھگن بھجبل، آدتیہ ٹھاکرے ، انیل پرب، جتیندر اودھ، اجے چودھری، کپل پاٹل، سچن اہیر، ونود نکولے اور معززین موجود تھے ۔رائے پور، چھتیس گڑھ میں منعقدہ قومی کنونشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے کانگریس پارٹی کے لیڈر میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے ۔ لیکن بالا صاحب تھوراٹ اور دیگر لیڈروں نے قائد حزب اختلاف اجیت پوار سے فون پر بات کی اور میٹنگ کے فیصلوں کی حمایت کا اظہار کیا۔