اسمبلی حلقہ گوشہ محل بند پرامن، پولیس کا بھاری بندوبست

   


حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) سری رام یووا سنیا کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کیخلاف آج اسمبلی حلقہ گوشہ محل بند منایا گیا جو پرامن رہا۔ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ واضح رہیکہ شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے معطل شدہ ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مسلمان نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو چرلہ پلی جیل منتقل کردیا جس کے خلاف آج سری رام یووا سینا نے اسمبلی حلقہ گوشہ محل بند منایا۔
مہاراج گنج، مختار گنج، کشن گنج، عثمان شاہی، اشوک بازار، گولی گوڑ، فش مارکٹ، سلطان بازار، بڑی چوڑی کے علاوہ دیگر مارکٹس کو تاجرین نے رضاکارانہ طور پر بند رکھا
اور دوسری دکانیں بھی بند رکھتے ہوئے بند کی تایئد و حمایت کی گئی۔ گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند منانے کی وجہ سے تمام اہم چوراہوں پر سڑکیں سنسان نظر آرہی تھی۔ اسمبلی حلقہ گوشہ محل بند پرامن رہا۔ پولیس نے بھاری بندوبست کے انتظامات کئے۔ مختلف علاقوں میں پولیس کو بھاری تعداد متعین کیا گیا تھا۔ن