اسمبلی سے غیر حاضری پرکے سی آر کو قانونی نوٹس

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس لیڈر کے چندر شیکھر راؤ کو اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ رکھنے کے باوجود ان کی اسمبلی سے طویل غیر حاضری پر ایک قانونی نوٹس دی گئی ۔ فیڈریشن آف فارمرس اسوسی ایشنس جنرل سکریٹری ڈی وجئے پال کی جانب سے ایڈوکیٹ پی سرینواس ریڈی کے جاری کردہ اس نوٹس میں کے سی آر کے اسمبلی سیشنس میں شرکت نہ کرنے اور اپوزیشن لیڈر کے فرائض انجام نہ دینے پر سوال کیا گیا ہے ۔ کے سی آر ، اسپیکر گڈم پرساد کمار ، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا اور دیگر اہم عہدیداروں کے نام جاری کی گئی اس نوٹس میں اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن کے رول کو نمایاں کیا گیا ہے ۔