اسمتھ کے خلاف نئے منصوبے : پوپ

   

لندن ۔ انگلینڈ کے نائب کپتان اولی پوپ نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے ایشز سیریز شروع ہونے پر انگلینڈ نے آسٹریلیائی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف منصوبہ بنایا ہے۔اسمتھ کا انگلینڈ کے خلاف اور انگلش وکٹوں پر مثالی ریکارڈ ہے۔ لارڈز میں 2019 کی ایشز کے دوران جوفرا آرچر کی گیند سے سر پر چوٹ لگنے کے باوجود اسمتھ نے 110.54 کی اوسط سے 774 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیائی سابق کپتان اسمتھ اوول میں ہندوستان کے خلاف دوبارہ انگلش حالات میں شاندار فام میں نظر آئے کیونکہ انہوں نے اوول میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 121 رنز بنائے۔انگلینڈ 16 جون سے ایجبسٹن میں ایشز کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گا، جس سے پوپ خطرے سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن 25 سالہ نوجوان پوپ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انگلینڈ کے بولرس اسمتھ کے لیے تیار ہیں کیونکہ انہوں نے استمھ کے خلاف گیند کرنے کے طریقے تیار کیے ہیں۔ہمارے بدلے ہوئے حالات میں بہت سے باصلاحیت بولرز بھی ہیں جنہوں نے ان طریقوں سے کام کیا ہے جس سے ہم استمھ کو چیلنج کر سکتے ہیں ۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لئے شاید یہ سب سے اہم چیز ہوگی۔ بہت زیادہ نہیں کہہ سکتا لیکن ہمارے نئے منصوبے ہیں ۔ شاید اس بار کچھ مختلف منصوبے ہیں، پوپ نے برطانوی میڈیا کو بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ استمھ ایک طویل عرصے سے ایک حیرت انگیزکھلاڑی ہیں اور انہوں نے تمام مختلف حالات میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ایک ٹیم کے طور پر ہم جس چیز میں اچھے رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم نے مختلف طریقوں کا استعمال کیا ہے، ضروری نہیں کہ وہ پورے وقت میں سب سے بہترہو۔ وکٹیں حاصل کرنے اور میچ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں، جو بھی بیٹنگ کر رہا ہوہمارے پاس منصوبے ہیں ۔ اسٹیو اسمتھ ایک انتہائی ہنر مند بیٹر ہے اور بہت زیادہ رنز بناتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے ہم اسے چیلنج کرنے کے لیے اور بھی نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں ، ان کا امتحان لیں گے۔ ہم ان کی وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔