اسوسیشن آف مسلم ڈاکٹرس کی جانب سے مسلمانوں کے نام ایک اپیل

,

   

کرونا وائرس اور نظام مساجد میں احتیاط برتنے کے لئے سلسلے میں ضروری اپیل
حیدرآباد۔ملک میں وزرات داخلہ حکومت ہند نے 8جون2020سے عبادت گاہوں پر عائد پابندی ہٹالی ہے اور مساجد میں نماز کی ادائیگی کی چھوٹ دے دی ہے

مگر صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ہم سختی کے ساتھ احتیاط برتیں اور درج ذیل باتوں کاخیال رکھتے ہوئے خود کو اورسماج کو محفوظ رکھیں۔

مسجد میں ماسک لگا کر نمازا دا کرنے جائیں

مسجد کے وضو خانہ میں رکھے صابن‘ ہینڈ واش کا استعمال کریں

صفوں میں جسمانی دوری کا خاص خیال رکھیں‘ ایک شخص سے دوسرا شخص کم از کم تین فٹ کی دوری پر کھڑا رہے

نماز کے لئے اپنی اپنی جائے نماز لے کر مسجدجائیں

مسجد میں داخلہ اور نکلتے وقت بھی جسمانی دوری کا خاص خیال رکھیں
وہ بزرگ جس کی عمر 65سال یااس سے زیادہ ہے اور دس سے کم عمر کے بچے اور بیمار اشخاص گھروں میں نمازادا کرنے کو ترجیح دیں

مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے بالکل پرہیز کریں‘ مسجد کی دیوار‘ دروازہ‘ دروازہ کی کنڈی‘ بجلی کو سوئچ وغیرہ نہ چھوئیں

قبل از نماز اور نماز کے بعد ڈیٹال یا فنائل سے مسجد کی صفائی کا انتظام کیاجائے۔ نماز سے فراغ ہونے کے بعد گھر جاکر صابن سے ہاتھ دھوئیں

مسجد میں رکھی ٹوپی اور تصبیح کا استعمال نہ کریں

گھر سے وضو بناکر مسجد جائیں اور مسجد کے بیت الخلاء اور وضوخانہ کے استعمال سے گریز کریں

سرکاری ہدایت پر عمل اور حکومت کا تعاون کیاجائے

عوام سے گذارش ہے کہ وہ کثر ت کے ساتھ توبہ اور استغفار کریں اور اللہ تعالی سے دعا کریں کہ اللہ سبحانہ وتعالی اس وباء سے دنیائے انسانیت کی حفاظت فرمائے اور سبھی وخوف زدہ دنیا کو اس مہلک وباء سے نجات عطا فرمائے۔ امین