اسٹارشٹلر پی وی سندھو کو بحیثیت ڈپٹی کلکٹر6 اگسٹ تک چھٹی منظور

   

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی اسٹارشٹلر پی وی سندھو کو بحیثیت ڈپٹی کلکٹر گزشتہ چند ماہ قبل ملازمت فراہم کی تھی اور بحیثیت ڈپٹی کلکٹر ٹریننگ کی تکمیل کے بعد آج انہیں حیدرآباد میں حکومت آندھرا پردیش کے زیر انتظام پائے جانے والے ’ لیک ویو گیسٹ ہاوز ‘ کے او ایس ڈی ( آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ) کے عہدہ پر تعینات کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی محکمہ پروٹوکول حکومت آندھرا پردیش میں مخلوعہ پائے جانے والے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے عہدہ کو اپ گریڈ کرکے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے رتبہ میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں پی وی سندھو کو تعینات کرنے سے متعلق ریاستی چیف سکریٹری شریمتی نیلم سہانی نے احکامات جار ی کئے۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ بحیثیت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد اسٹار شٹلر پی وی سندھو باقاعدہ طور پر آن ڈیوٹی چھٹی پر روانہ ہوں گی۔