نئی دہلی۔آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے آئی پی ایل میں کھیلنے میں اپنی دلچسپی ظاہرکی ہے کیونکہ وہ اکتوبر میںگھر پر 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے ساتھ برصغیر میںآسٹریلیا کی ٹسٹ سیریزکو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سال کی آئی پی ایل نیلامی کے لیے نامزدگی (12 اور 13 فروری کو بنگلورو میں ہونے والی) جمعہ کو بند ہورہی ہے اور اسٹارک نے اشارہ دیا ہے کہ وہ حقیقی طور پر اس مقابلے میں واپسی پر غور کر رہے ہیں جہاں انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 27 میچ کھیلے ہیں۔اسٹارککو 2012 اور 2015 کے درمیان آئی پی ایل میں باقاعدہ شامل کیا گیا تھالیکن زخمی ہوکر وہ گزشتہ سیزن سے باہر ہوئے تھے۔