اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کا استقبال، سینسیکس۔نفٹی میں اضافہ

   

ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے نئے سال کے پہلے دن کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا اور نئے سال میں معیشت کے بارے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی وجہ سے ہمہ جہت خرید و فروخت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی نے گزشتہ دو دنون کی گراوٹ سے بحالی کے بعد بند ہوئے ۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 368.40 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 78,507.41 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 98.10 پوائنٹس کے اضافے سے 23,742.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبردست خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 46,675.21 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 55,750.06 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4072 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2741 خریدے گئے 1241 فروخت ہوئے جبکہ 90 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 37 کمپنیاں سبز رنگ میں بند ہوئیں جبکہ 13 دیگر کمپنیاں سرخ رنگ میں بند ہوئیں۔