اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز

   

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو گراوٹ کے ساتھ کاروبار کاآغاز ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس جہاں 66.48 پوائنٹس گر کر 58049.02 پوائنٹس پر کھلا وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 29.9 پوائنٹس گر کر 17310.15 پوائنٹس پر کھلا۔ اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ تر حصص سرخ نشانات سے کھلے ۔ جبکہ مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کامڈ کیپ انڈیکس 12.13 پوائنٹس بڑھ کر 24,425.58 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 4.04 پوائنٹس بڑھ کر 27459.42 پرکھلا۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 545.25 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کرساڑھے تین ماہ کی بلند ترین سطح 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 58115.50 پر بند ہوا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 181.80 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 17340.05 پر بند ہواتھا۔