حیدرآباد 18 فروری ( سیاست نیوز ) : اسٹاک گرو نے zomato کے ساتھ مالیاتی خواندگی کو بڑھانے وقف سرمایہ کاری اور تعلیمی پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا تاکہ zomato کے ڈیلیوری پارٹنرز کو ان کے مالیات کا بہتر انتظام کرنے میں مدد ملے ۔ اس اقدام سے ڈیلیوری پارٹنرز کو مالی خواندگی کے ساتھ موزوں تعلیمی سیشنس کے ذریعہ با اختیار بنایا جائیگا جو متعدد مقامی زبانوں بشمول ہندی ، ٹامل ، تلگو ، بنگالی ، کنڑ اور مزید زبانوں میں دستیاب ہوں گے جس سے ملک بھر کے ڈیلیوری پارٹنرس مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے ۔ سیشن میں بجٹ ، بچت سرمایہ کاری اور مستقبل کی منصوبہ بندی جیسے ضروری موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ یہ اقدام مالی بہبود کو بڑھانے اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس سے ڈیلیوری پارٹنرس کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے جو براہ راست ان کی روزی روٹی اور طویل مدتی خوشحالی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ اجئے لکھوٹھیا اسٹاک گرو کے بانی و سی ای او نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف ان کی مالی سلامتی کو بہتر بنائے گا بلکہ انہیں اپنے خاندانوں کیلئے بہتر مستقبل بنانے کے قابل بنائے گا ۔۔ ش