اسٹوکس پھر زخمی

   

لندن۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک اور زخم کی پریشانی سے دوچار ہیں، 30 سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ کیریبین کے دورے کے دوران گھٹنے میں درد کا سامنا کرنے کے بعد ان کا اسکین ہونا طے ہے۔ جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں تین میچوں کی سیریز ہارگئی، میزبان ٹیم نے گریناڈا میں آخری میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا اور اسٹوکس نے سیریز میں 99 اوورز کرے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسٹوکس نے کہا ہے کہ وہ جب تک اپنی تکلیف کی نوعیت سے واقف نہیںہوں گے تب تک کوئی فیصلہ نہیں کریں کے آیا وہ آئندہ مقابلوں میں شرکت کریں گے یا نہیں ۔