اسٹڈی سرکل کا آج اجلاس بعنوان ’ بلقیس بانو کیس ۔ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ‘

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : معتمد اسٹڈی سرکل ڈاکٹر یوسف حامدی کے بموجب اسٹڈی سرکل کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام 13 جنوری کو بعد نماز مغرب مصلی گلشن خلیل مانصاحب ٹینک میں اجلاس بعنوان ’ بلقیس بانو کیس ۔ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ ‘ جناب محمد ضیا الدین نیر صدر تنظیم کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کو سابق رکن پارلیمنٹ جناب سید عزیز پاشاہ ، نائب معتمد عمومی تعمیر ملت محمد سیف الرحیم قریشی ، جناب صفی اللہ ایڈوکیٹ ، مفتی عبدالفتح سبیلی نمائندہ جماعت اسلامی مخاطب کریں گے ۔۔