پریاگ راج : ٹیک جائنٹ اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل مشہور کمبھ میلے میں شرکت کے دوران بیمار ہو گئیں۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق لورین الرجی کا شکار ہونے کے باوجود بھی گنگا دریا میں ڈْبکی لگائیں گی۔ ہندو روحانی پیشوا سوامی کیلاش آنند نے میڈیا کو بتایا کہ لورین بیمار ہونے کے باوجود گنگا دریا میں ڈبکی لگائیں گی، وہ الرجی کا شکار ہیں، وہ اس سے پہلے کبھی اتنی بھیڑ والی جگہ پر نہیں گئیں، وہ ہمارے ساتھ پوجا میں شامل رہنا چاہتی ہیں۔ میڈیا کے مطابق اسٹیو جاب کی اہلیہ لورین پوویل 20 جنوری کو نئے امریکی صدر کی حلف برداری سے قبل 15 جنوری تک نیر نجی اکھاڑہ کیمپ، کمبھ ٹینٹ سٹی میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔