اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے سرکاری دواخانہ کو پی پی ای کٹس کا عطیہ

   

نظام آباد :18؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے آج سرکاری دواخانہ کے عملہ کو پی پی ای کٹس حوالے کیا اور یہ پی پی ای کٹس آج پرگتی بھون میں ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی کے حوالے کردیا ۔ اس موقع پر ایس بی آئی آر اینڈ ڈی بی نے آج بتایا کہ تلنگانہ کے چیف جنرل منیجر مسٹر مشرا نے چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار سے ملاقات کرتے ہوئے پی پی ای کٹس کے بارے میں واقف کراتے ہوئے انہیں پی پی ای کٹس فراہم کیا تھا اورریاست کے عثمانیہ ، گاندھی اور ایم جی ایم ورنگل اور گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل نظام آباد و دیگر ہاسپٹل ، نلگنڈہ کے دواخانوں کو پی پی ای کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اسی طرح آج 1000 پی پی ای کٹس ضلع کلکٹر کے حوالے کیا ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کوویڈ 19 کے موقع پر فلاحی کام انجام دیتے ہوئے تلنگانہ میں ایس بی آئی فائونڈیشن کے ذریعہ ایک کروڑ 10لاکھ روپئے خرچ سے اکشے پاترا فائونڈیشن کے ذریعہ غذائی اجناس و دیگر سہولتوں کو فراہم کرنے کے علاوہ طبی سہولتیں بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کٹس فراہم کیا جارہا ہے جس پر ضلع کلکٹر نے ان سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر جنرل منیجر ٹی وی رامنا ، گورنمنٹ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ این ناگیشور ، پروفیسر ایچ او ڈی ، ڈاکٹر پرتبھا کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس بھی موجود تھے۔