اسپا سنٹر کی آڑ میں قحبہ گری بے نقاب، پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /22 جنوری (سیاست نیوز) اسپا سنٹر کی آڑ میں چلائے جارہے قحبہ گری کے کاروبار کو پیٹ بشیرآباد پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق قطب اللہ پور علاقہ میں واقع این ایس ویلنیس اسپا سنٹر میں مساج کے نام پر غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں ۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے بتایا کہ ایک کرایہ کے مکان میں اسپا سنٹر چلایا جارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے 5 افراد بشمول ایک خاتون آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔