اسپیس ایکس کا راکٹ لانچنگ کے چند منٹ بعد ہی تباہ

   

نیویارک: امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے راکٹ کا ملبہ گرنے کے پیشِ نظر رات آٹھ بجے تک ریاست فلوریڈا کے شہر میامی، فورٹ لوڈرڈیل، پام بیچ اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ویب ڈیسک—دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ جمعرات کو خلا کے لیے اڑان بھرںے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہو گیا۔اسپیس ایکس کے 403 فٹ لمبے راکٹ کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مقامی وقت کے مطابق شام 6.30بجے لانچ کیا گیا تھا۔اسپیس ایکس کی لائیو اسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے دیکھا جا سکتا تھا لیکن وہ چند منٹ بعد ہی پھٹ گیا۔بعدازاں کمپنی نے اعلان کیا کہ وہ اسٹار شپ سے رابطہ کھو چکی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس میں گرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے راکٹ کا ملبہ گرنے کے پیشِ نظر رات 8 بجے تک ریاست فلوریڈا کے شہر میامی، فورٹ لوڈرڈیل، پام بیچ اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کی یہ آٹھویں آزمائشی پرواز تھی۔ اس سے قبل 16 جنوری کو بھی ایک راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔