اسپیشل آفیسر ششی کلا کا بودھن کے 4 مدارس کا دورہ

   

بودھن۔ محکمہ تعلیمات ضلع نظام آباد کی اسپیشل آفیسر ششی کلا نے بودھن ڈیویژن کے ردرور منڈل کا دورہ کیا اور یہاں واقع چار سرکاری مدارس کا معائنہ کیا جہاں بنیادی سہولتیں جیسے پینے کا پانی، بیت الخلاء اور طلبہ کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر و اسکولس کے احاطہ کی دیواروں وغیرہ کے تعلق سے اسکول انتظامیہ سے تفصیلات طلب کی۔ ششی کلا نے بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بعض اسکولوں میں بنچس کی درستگی اور دیگر چھوٹے موٹے تعمیر و درستگی کے کام انجام دینا ضروری ہے۔ اسپیشل آفیسر نے بتایا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی کی ہدایت پر ردرور منڈل میں موجود سرکاری مدارس کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران ایم پی ڈی او بی گنگادھر، گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر محمد عظیم الدین و دیگر موجود تھے۔