اسپیشل فوڈ پراسیسنگ زونس کی تعمیر کیلئے اراضی کی نشاندہی

   

اربن لوکل باڈیز کے ہر وارڈ میں پارک قائم کئے جائیں : چیف سکریٹری سومیش کمار

کریمنگر۔وزیر اعلی جناب کے۔ چندراشیکھر راؤ کے جاری کردہ ہدایات پر چیف سکریٹری سومیش کمار نے تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ہمراہ جائزے اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر اسپیشل فوڈ پراسسنگ زونس کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی کے پیشرفت ، ای آفس ، پلے پراگتی فارسٹ ، اربن ٹری پارک ، اسٹریٹ وینڈر کیلئے مقامات ، رعیتو ویدیکا کی تعمیر ، کوویڈ علاج ، روینیو ریکارڈ کے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پلے پراگتی فارسٹ کے متعلقہ چیف سکریٹری سومیش کمار نیکہاکہ پلے گرام پنچایتی ، ہابیٹیشن میں ایک نیچرل فارسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اربن لوکل باڈی کے ہر وارڈ میں ٹری پارک کیلئیانتظامات کئے جائیں۔ کلکٹروں کو مونسپل کمشنروں کے ہمراہ جائزے اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے اسٹریٹ وینڈر کی نشاندہی و اندراج کیلئے اقدامات کیلئے لائحہ عمل کی تیاری کی ہدایت دی۔
Governence
میں مزید شفافیت کیلئے کلکٹروں کو ای آفس پر عمل آوری کی ہدایت دی ۔اس اجلاس میں محکمہ مونسپل و شہری ترقی سکریٹری جناب اروند کمار ، محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی سکریٹری جناب جائیش رنجن ، جی اے ڈی سکریٹری جناب وکاس راج ، محکمہ پنچایت راج سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ ، محکمہ صحت و طبابت سکریٹری جناب رضوی ، دیہی ترقی ،پنچایت راج کمشنر جناب راگھونندن راؤ ، محکمہ فینانس سینئیر کنسلٹنٹ جناب شیوا شنکر و دیگر نے شرکت کی ۔