اسکالرشپ کی تاریخ میں توسیع

   

جگتیال ۔ ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود ،جگتیال سندر وردھراجن نے اپنے صحافتی بیان کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے پری میٹرک پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کی تعلیمی سال 22-2021 کیلئے اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے درخواست کے اد خال کی تاریخ میں 15ڈسمبر2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ اسی طرح کم از کم 50 فیصد نشانات کی حصولی بھی ضروری ہوگی۔ضلع جگتیال سے متعلقہ تمام سرکاری ؍خانگی تعلیمی اداروں کے انتظامیہ طلباء و طالبات کو تاریخ کی توسیع سے متعلق آگاہ کرواتے ہوئے مرکزی حکومت کے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے بذریعہ آن لائن درخواست فارم کے ادخال کیلئے رہنمائی۔