اسکالر شپ کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ

   

نیالکل۔/30 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد تاج الدین نائب صدر آل انڈیا میناریٹی اسوسی ایشن ضلع میدک و سنگاریڈی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ31 اکٹوبر 2019 مقرر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اور اولیائے طلبہ میں بے چینی دیکھی گئی ہے۔ طلبہ کو اکاؤنٹ بنوانے میں کافی دشواری ہورہی ہے ۔ کئی طلبہ کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اسکالر شپ کی تاریخ میں توسیع کریں۔

نارائن کھیڑ میں سڑک کے تعمیری
کاموں کیلئے سروے
نارائن کھیڑ۔/30 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے موضع نظام پیٹ برائے نارائن کھیڑ بیدر (کرناٹک ) کے قریب تک تعمیر کی جانے والی نیشنل ہائی وے سڑک نمبر 161-B کے تعمیری کاموں کے سروے جو 49 کیلو میٹر تک تعمیر کی جانے والی ہے پولیس ڈی ایس پی نارائن کھیڑ ستیہ نارائنہ راجیو اور آر ڈی او آفس کے عہدیداروں ، تحصیلدار نارائن کھیڑ اے کے رحمن منڈل سرویئرس سخت پولیس بندوبست کی نگرانی میں موضع نظام پیٹ برائے نارائن کھیڑ موضع بھانا پورنیال کل منڈل سے کرناٹک بارڈر ڈپوز تک سڑک کا تعمیری سروے مکمل کیا گیا۔ یہ سڑک مکمل ہونے کے بعد نارائن کھیڑ تا بیدر بہت قریب ہوگا۔