اسکولوں کی کشادگی کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

   

کوویڈ قواعد پر عمل آوری کی ہدایت، نظام آباد میں عہدیداروں سے کلکٹر کی ویڈیو کانفرنس
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے یکم ؍ فروری سے نویں جماعت سے ڈگری تک مدارس اور کالجس کی کشادگی کے پیش نظر 27؍ جنوری تک تمام انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ایم ای اوز ، کالجس پرنسپل ، ایم پی ڈی او ز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور کہا کہ گذشتہ 10ماہ سے کالجس ، مدارس بند ہے اور یکم ؍ فروری سے اس کی کشادگی عمل میں لائی جارہی ہے لہذا کشادگی سے قبل سینٹینش اور آبی سہولتیں و دیگر سہولتیں فراہم کیلئے اقدامات کریں اور طلباء کو اسکول اور کالجس روانہ کرنے کیلئے اولیائے طلباء میں شعور بیدار کریں اور اس کیلئے ٹیمس تشکیل دیتے ہوئے 10 دنوں تک مہم چلائیں ۔ اسکول ، کالجس ، ہاسٹلس 20؍ جنوری سے 22؍ جنوری تک صفائی کریں اور صفائی کیلئے تمام انتظامات کریں ۔ مدارس میں گرام پنچایت اور میونسپلٹیز کے سینٹیشن کے عملہ کا استعمال کریں اور کشادگی کے بعد صفائی کا لحاظ کریں ۔ 50 دنوں تک ہر روز پانی سے صفائی کریں اور اولیائے طلباء میں شعور بیداری کیلئے گرام پنچایت سکریٹری کا تعاون حاصل کریں اور گرام پنچایت سکریٹریز مدارس میں سوڈیم ہائیڈرو کلور ائیڈ سے چھڑکائو کریں اور 27؍ جنوری کے روز اولیائے طلباء سے بات کریں اور ہاسٹل ، کالجوں میں کوویڈ قواعد کی عمل آوری کریں ۔ طلباء میں کوئی شکایت رہنے کی صورت میں فوری اطلاع دیں ۔ بیت الخلاء کی صفائی اور کچن کی صفائی کریں ۔ میڈیکل ٹیمس کو دستیاب رکھیں ہریتا ہرم کے پودوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر نے سیول سپلائیز کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے دوپہر کے کھانے کیلئے چاول فراہم کریں اور گرام پنچایت کی جانب سے مدارس میں آبی سہولتیں فراہم کریں ۔ ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر لتا ، ڈی ای او درگا پرساد ، ڈی آئی او وڈنا ، گری راج کالج کے پرنسپل لکشمی نارائنا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔