بنگلورو : بنگلورو نارتھ کے اندراہلی میں گورنمنٹ ماڈل ہائر پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس کو اس وقت معطل کردیا گیا جب طلباء کو مبینہ طور پر اسکول کے بیت الخلا کو صاف کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ ایک ہفتے سے بھی کم عرصہ میں ریاست سے اس طرح کا دوسرا واقعہ کیا ہے۔ کرناٹک کے اسکولی تعلیم کے وزیر مدھو بنگارپا نے اس واقعہ کی مذمت کی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا وعدہ کیا کہ اس طرح کے واقعات اسکولوں میں دوبارہ نہ ہوں۔ جمعہ کو یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی ڈائرکٹر آف پبلک انسٹرکشن نے دوپہر کو ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا جس میں ہیڈ مسٹریس لکشمی دیوما کے خلاف ڈیوٹی میں لاپرواہی اور اسے معطل کرنے پر تادیبی کارروائی شروع کی گئی۔