اسکول کھلوانے والی طلباء کی درخواست پر عدالت عظمی نے سنوائی سے کیا انکار، عدالت نے کہا- پڑھائی پر توجہ دیں بچے

   

دہلی میں 12 ویں جماعت کے طالب علم کی جانب سے اسکول کھولنے کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ اس پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ اس کے ساتھ عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلبہ درخواستیں دائر کرنے کے بجائے پڑھائی پر توجہ دیں۔سماعت کے دوران جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ نے کہا ، “وہ ریاستوں کو جسمانی مطالعہ کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے کا ایک مکمل احکام نہیں دے سکتے۔ ہم نہیں جانتے کہ سپائک کہاں ہے؟ کس ضلع میں کوویڈ کے زیادہ کیسز ہیں؟ یقینا بچوں کو واپس اسکول جانے کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کا فیصلہ ریاستوں کو کرنا ہے۔ جسٹس چندرچوڈ نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو ہمیں ریاستوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔