حیدرآباد۔/17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر کے حکام کی جانب سے اس سال حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ پلاسٹر آف پیرس ( پی او پی ) سے تیار کردہ گنیش مورتیوں کے وسرجن کی چھوٹے اور عارضی طور پر تیار کردہ حوض میں وسرجن کی اجازت دی جائے گی ۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ سال آخری مرتبہ پی او پی مورتیوں کے وسرجن کی اجازت دی تھی اور ریاست کے حکام سے کہا تھا کہ وہ متبادل مقام پر گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کا منصوبہ تیار کریں ۔ حکام نے موجودہ 25کے علاوہ مزید 50 حوض تیار کئے ہیں جن میں مورتیوں کو وسرجن کیا جائے گا ۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے 9ستمبر 2021ء کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ حسین ساگر میں پی او پی کے تیار کردہ گنیش مورتیوں کو وسرجن کی اجازت نہ دیں ۔