اس وائیرل تصویر میں کیاامیتابھ بچن نے داؤد ابراہیم سے ہاتھ ملایاتھا؟۔

,

   

ایک فرد کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی ایک پرانے تصویر سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہی ہے۔

ممبئی۔ جمعرات کے روزامیتابھ بچن کی ایک پرانے تصویر کسی فرد سے ہاتھ ملاتے ہوئے سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہی ہے۔

ٹوئٹریٹی نے دعوی کرنا شروع کردیا کہ مذکورہ فرد امیتابھ بچن کے ساتھ ہاتھ ملارہا ہے تصویر میں وہ انڈرورلڈ ڈاؤن داؤ د ابراہیم تھا۔

تاہم ابھیشک بچن نے ٹوئٹر صارفین کو جواب دیا کہ ان کے والد کو کسی غلط فرد کے ساتھ منسوب کرکے نٹیزنس کو گمراہ کررہے ہیں۔

اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”بھائی ”یہ تصویر میرے والد اور سابق مہارشٹرا کے چیف منسٹر مسٹر اشوک شنکر راؤ چوہان کی ہے“

وہ فرد جس کو ابھیشک نے جواب دیا‘ اپنا ٹوئٹ ہدف کردیاہے۔

کام کے میدان میں امیتابھ بچن کویڈ19سے صحت یابی ہونے کے بعد کون بنے گا کروڑ پتی کے آنے والے سیزن کی شوٹنگ اور کام پر واپسی کی ہے۔

امیتابھ بچن سیٹس پر کوئی موقع نہیں دے رہے ہیں اور وائرس کے خلاف نافذ تمام قواعد کی پابجائی کررہے ہیں۔

جولائی کے مہینے میں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد امتیابھ بچن دواخانہ میں شریک ہوگئے تھے‘ اور 2اگست کے روز جانچ میں منفی پائے جانے کے بعداسپتال سے ڈسچارج کردئے گئے ہیں۔

حال ہی میں بگ بی نے کے بیسی 12کی شوٹنگ شروع کی ہے اور سیٹس سے مسلسل تصویریں پوسٹ کررہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کو مسلسل نشانہ بنائے جانے اور نام خراب کرنے کے خلاف سماج وادی پارٹی کی رکن او راداکارہ جیا بچن کے راجیہ سبھا میں دئے گئے بیان کے بعد امیتابھ بچن اور ان کی ساری فیملی کوٹرول کیاجارہا ہے‘

جیا نے غیرارادۃ اداکار سے سیاسی لیڈر بننے والے روی کشن کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

روی کشن کانام لئے بغیرجیا بچن نے راجیہ سبھا کہاکہ”محض چند لوگوں کے لئے آپ ساری انڈسٹری کو خراب نہیں کہہ سکتے ہیں۔

مجھے حقیقت میں اس وقت شرمندگی محسوس ہوئی ہمارے ایک لوک سبھا رکن نے کل جس کا تعلق انڈسٹری ہے‘ انڈسٹری کے خلاف بات کی ہے۔

جس تھالی میں کھاتے ہیں اس میں چھید کرتے ہیں“۔

قبل ازیں لوک سبھا میں کشن نے فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے الزامات کو اجاگر کی تھا جو ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں جانچ کے دوران منظرعام پر ائے ہیں