فرانس : جی سیون کے وزرائے خارجہ نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماسکو پر ’معاشی اور سیاسی دباؤ برقرار رکھنے‘ کا عزم کیے ہوئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گروپ سیون کے وزرا کی جانب سے بدھ کی رات جاری بیان میں اضافی فوج کی تعیناتی اور جوہری حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جی سیون مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم ذاتی اور شعبہ جاتی دونوں طرح کی نئی پابندیوں کے اقدامات کا جائزہ لیں گے اور انہیں اپنائیں گے۔