اشفاق سید نیپرولے پبلک لائبریری بورڈ کے دوسری میعاد کیلئے صدر منتخب

   

حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) جناب اشفاق سید کو نیپرولے پبلک لائبریری بورڈ کا دوسری میعاد کیلئے صدر منتخب کیا گیا۔ نیپرولے پبلک لائبریری کو امریکہ میں گذشتہ دس سال سے ایک لاکھ تا 2.5 لاکھ آبادی زمرہ میں نمبر۔1 پبلک لائبریری قرار دیا گیا ہے۔ نیپرولے پبلک لائبریری بورڈ کے ٹرسٹیز، کمیونٹی والینٹرس کی ایک گورننگ باڈی ہے جنہیں نیپرولے سٹی کونسل کی منظوری سے شہر نیپرولے کے میئر کی جانب سے مقرر کیا جاتا ہے۔ اس بورڈ میں نو ٹرسٹیز ہوتے ہیں جو اس کی دو مسلسل تین سالہ میعادوں تک خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اس بورڈ کی ذمہ داریوں میں لائبریری بجٹ اور پالیسیز پر توجہ دینا شامل ہے۔ اشفاق سید نے اس اہم ذمہ ذاری کیلئے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ صدر منتخب کرنے پر بورڈ آف ٹرسٹیز کا شکریہ ادا کیا اور اس لائبریری کی ترقی کیلئے اختراعی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔