اشفاق سید کو نمایاں خدمات پر امریکہ میں مسلم ہیرٹیج ایوارڈ

   

حیدرآباد۔/15جنوری، ( سیاست نیوز) امریکہ کی ڈوپیج کاونٹی کی جانب سے اشفاق سید کو مسلم ہیرٹیج منتھ پروکلیمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ڈوپیج کاونٹی بورڈ نے اشفاق سید کو ان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈ کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف شعبہ جات میں اشفاق سید کی خدمات پر ایوارڈ سے امریکہ میں مقیم مسلمانوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ ڈوپیج کاونٹی بورڈ کے کمشنر سعدیہ کوورٹ کی جانب سے یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ مختلف تنظیموں اور کمیونٹی لیڈرس کو نمایاں خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا جاتا ہے۔ کمشنر سعدیہ کوورٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اشفاق سید نے کہا کہ کئی برسوں سے انہیں کمیونٹی کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ اشفاق سید کی خدمات کو سعدیہ کوورٹ اور صبا حیدر نے سراہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسمبر 2021 میں گورنر جے بی پریکڈزر نے الائنرس میں مسلم امریکنس کی سماجی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایوارڈ کا آغاز کیا۔ اشفاق سید نے کمشنر سعدیہ کوورٹ اور ڈوپیج کاونٹی بورڈ سے اظہار تشکر کیا۔ امریکہ میں مقیم مسلم تنظیموں اور شخصیتوں کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ پیش کیا جاتا ہے۔1