اشون کے ٹسٹ میں 500 وکٹیں مکمل

   

راجکوٹ۔ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون ٹسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے صرف دوسرے ہندوستانی اور مجموعی طور پر نویں بولر بن گئے ہیں۔ اشون نے یہ سنگ میل جمعہ کو راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ وشاکھاپٹنم میں دوسرے ٹسٹ کے اختتام پر آف اسپنر 499 وکٹوں پر تھے اور انہوں نے آج یہاں زیک کرولی کی وکٹ کے ساتھ اپنا 500 واں وکٹ مکمل کیا، کرولی نے شارٹ فائن لیگ پر کلین سویپ کیا اور دوسرے دن 89 رنزکی اوپننگ شراکت کا خاتمہ ہوا۔ اس کارنامہ کے بعد اشون کو ان کے ساتھیوں نے یادگار کارنامے کو حاصل کرنے پر مبارکباد دینے کے لیے جمع ہوئے۔ چنئی سے لے کر کرکٹ کی دنیا تک اشون کا 500 ٹسٹ وکٹوں تک کا سفر حوصلے، ذہانت اور بے مثال مہارت کی کہانی ہے۔ ایک یادگار کارنامہ جو کرکٹ کی تاریخ میں اس کی میراث کو مضبوط کرتا ہے۔ پر ہندوستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر دنیش کارتک ایکس پر لکھا۔ اشون ٹسٹ کی تاریخ میں 500 وکٹوں کی رکاوٹ کو عبورکرنے والے نویں گیند باز ہیں، اور افسانوی لیگ اسپنر انیل کمبلے کے بعد ہندوستان کے واحد بولر ہیں ۔کمبلے نے 132 ٹسٹ میں 619 وکٹیں حاصل کیں۔ متھیا مرلی دھرن (800)، شین وارن (708)، جیمز اینڈرسن (695)، انیل کمبلے (619)، اسٹورٹ براڈ (604)، گلین میک گرا (563)، کورٹنی والش (519) اور نیتھن لیون (517) ان سے آگے ہیں۔